Alfa Alfa pic

Loosan ki kashat :بارہ سالہ لورسرن کا طریقہ کاشت اور بیج کی قیمت

لوسرن کی کاشت:

پیداوار
لوسرن ایک سال میں 7،8 کٹا ئیاں دینی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کورے کے موسم میں اس کی بڑھوتری کم ہو جاتی ہے۔ باقی تمام موسموں میں اس کی بڑھوتری تیز ہو ہوتی ہے۔جس جگہ لوسرن کاشت کرنا ہو وہاں گوبر ڈال کر اچھی طرح ہل چلا لیں

وقت کاشت
لوسرن کی بجائی کا بہترین وقت 15 اکتوبر سے 15 نومبر ہے۔ جلدی کاشت کرنے سے اس  کی بڑھوتری کی رفتار زیادہ ہوتی ہے۔لوسرن کو کاشت کرنے سے پہلے  بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں۔اس سے لوسرن کی ہواسے یوریا یعنی نائٹروجن لینے کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نصف لٹر پانی میںسو گرام چینی کا محلول بنا لیں۔پھر اس میں جرا ثیمی پیکٹ ڈال کے  8کلو گرام لوسرن کو اس میں اچھی طرح مکس کریں یاد رکھیں کہ مکس کرنے کے فورا بعد خشک کر لیں ورنہ اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کو جراثیمی ٹیکہ میسر نہ ہو تو  جہاں پہلے لوسرن کاشت کیا تھا وہاں سے 2 من مٹی  نئے رقبے میں ڈال لیں۔

شرح بیج

1 کنال رقبے پہ ایک کلو بیج چھٹا کریں۔اور بعد میں پانی لگا لیں۔ لوسرن کی یوریا کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ یہ خود ہوا سے نائٹروجن جاصل کرتا ہے۔بوائی کے وقت ایک گٹو فاسفور س کا استعمال کر لیں۔

آبپاشی

لوسرن کو پہلا پانی 3 ہفتوں بعد اور باقی پانی حسب ضرورت دیں۔

جڑی بوٹیوں کی تلفی:

لوسرن کیوں کہ سالہا سال چلتا ہے اس لیں اس میں کوئی بھی جڑی بوٹی نہ ہونے دیں۔
ریٹ فی کلو گرام۔900 روپے۔
اگر کسی کو چاہیے تو کمنٹ باکس میں رابطہ کر سکتا ہے۔بیج گھر کا صاف کیا ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *