PM Imran Khan Declared Best Politician Globally for Fighting Against Covid-19

برطانیہ کے ایک مشہور میگرین  "دی ایشین ورلڈ" نے حالیہ دنوں   بین الاقوامی 10افراد کی فہرست جاری کی ہے۔جنہوں نے وبائی مرض کورونا کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے۔

ان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خا ن کا نام سر فہرست ہے۔کیوں کی عمران خان نے کورونا کے دوران صحت اور معیشت کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تھا ۔جبکہ ایسے وقت میں  پوری دنیا میں سخت لاک ڈاون چل رہا تھا۔عمران خان  نے ایسے وقت میں دو سطح پہ جنگ لڑی ۔ایک اپنی عوام کو کورونا وائرس سے بچایا ۔

دوسرا 50 لاکھ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا بندوبست کیا جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔

لاک ڈاون کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت وقت نے ان غریب لوگوں کے لیے  امدادی فنڈ متعارف کروایا۔جس سے بیس  لاکھ لوگوں کو 12000 فی کس کے حساب سے شفاف طریقے سے دیا گیا۔

جب  نازک معیشت تباہی کے دہانے  پہ آ گئی تو عمران خان کے لیے ملک کو بند کرنےکا کوئی آپشن نہیں تھا۔انہیں معلوم تھا کہ اگر ملک کو بند کر دیا گیا تو دیہاڑی دار مزدور بھوکہ سوئے گا۔ان سب سے بچنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا رستہ اپنا یا گیا ۔پورے ملک کو بند کرنے کی بجائے صرف ان جگہوں کو بند کیا گیا جہاں کورونا وائرس زیادہ پھیل رہا تھا ۔اسی اچھی غوروفکر سے اللہ تعالی نے ملک پاکستان پہ کرم فرمایا اور چند ہفتوں میں ہی کورونا  وائرس پہ قابو پا لیا گیا ۔

زلفی بخاری کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کیوں کہ انہوں نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو اپنے وطن واپس لانے کے  خصوصی طیاروں کا بندوبست کیا

4 thoughts on “PM Imran Khan Declared Best Politician Globally for Fighting Against Covid-19”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *